اجزا
- بھنڈیاں آدھا کلو
- کوکنگ آئل پانچ کھانے کے چمچ
- کلونجی آدھا چائے کا چمچ
- (سبز مرچ تین عدد ﴿کٹی ہوئی
- پیاز ایک عدد
- ہلدی پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
- (کوکونٹ دو چائے کے چمچ ﴿کدوکش کیا ہوا
- نمک ایک چائے کا چمچ
- دہی ڈیڑھ کپ
- (ٹماٹر تین عدد ﴿کٹے ہوئے
- (ہرا دھنیا تین کھانے کے چمچ ﴿کٹا ہوا
ترکیب
- بھنڈی کے دونوں سرے اُتار کر اسے دو حصوں میں کاٹ لیں۔
- ایک پین میں آئل گرم کریں اور اس میں کلونجی، سبزمرچ اور پیاز گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کرلیں۔
- ہلدی پاؤڈر، کوکونٹ اور نمک ڈال کر مزید ایک منٹ کے لیے پکائیں۔
- اس میں بھنڈی ڈال کر تین سے پانچ منٹ کے لیے فرائی کریں۔
- اب دہی اور ٹماٹر شامل کرکے بھنڈی کے گل جانے تک پکائیں۔
- آخر میں ہرا دھنیا چھڑک کر مکس کرلیں۔
- گرما گرم بھنڈیاں دہی کے ساتھ تیار ہیں چپاتی کے ساتھ سرو کریں۔