اجزا
- پھینٹا ہوا انڈا آدھا
- میدہ ایک کپ
- دلیا ایک کپ
- مکھن ایک چوتھائی کپ
- اخروٹ آدھا کپ
- چینی آدھا کپ
- کدو کش گاجر آدھا کپ
- دودھ ایک چوتھائی کپ
- ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
- بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
- پسی دار چینی آدھا چائے کا چمچ
- (آئسنگ کے اجزا)
- آئسنگ شوگر ایک کپ
- مکھن دو کھانے کے چمچ
- اورنج جوس ایک سے دو کھانے کے چمچ
ترکیب
- مکھن میں چینی شامل کر اچھی طرح پھینٹ لیں کہ یہ آمیزہ کریمی ہو جائے۔
- اب اس میں پھینٹا ہوا آدھا انڈا ڈال کر مزید پھینٹیں۔
- اب اس میں کدو کش گاجر، دودھ، ونیلا ایسنس، میدہ، دلیا، بیکنگ پاؤدر، پسی دار چینی اور اخروٹ شامل کر کے فولڈ کریں۔
- اب کوکیز شیٹ کو گریس کر کے ایک ایک چمچہ بھر کے کوکیز بنائیں اور ایک سو نوے ڈگری تک گرم اوون میں پندرہ منٹ بیک کریں۔
- کوکیز کا رنگ ہلکا براؤن ہو جائے تو اوون سے نکال کر ٹھنڈا کریں۔
- آئسنگ کے لیے آئسنگ شوگر میں مکھن اور ایک سے دو کھانے کے چمچ اورنج جوس شامل کر کے اچھی طرح پھینٹ لیں۔
- گاڑھی آئسنگ بن جائے تو کوکیز پر لگا کر پیش کریں۔