مندی مصالحہ کے اجزاء
سوکھا دھنیا 10 گرام
زیرہ 10گرام
کالی مرچ 5 گرام
بادیان کے پھول 5 گرام
سبز ایلایچی 5 گرام
دارچینی 5 گرام
بڑی یلایچی 5 گرام
سونفٍٍ 5 گرام
مندی چکن مصالحہ کے اجزاء
مندی مصالحہ 2 کھانے کے چمچ
K&N’s Whole Chicken 1 عدد
نمک حسبِ ذائقہ
سرکہ 2 کھانے کے چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1 کھانے کے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 1 کھانے کے چمچ
کُٹی لال مرچ 2 کھانے کے چمچ
لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچ
گرم پانیٍ ٍٍٍٍٍ 3 لیٹر
مندی رائس کے اجزاء
چاول 500 گرام
K&N’s Stock 2 عدد
کھانے کا تیل 4 کھانے کے چمچ
پیاز (چوپ) 2 عدد
ادرک لہسن پیسٹ 1 کھانے کے چمچ
کشمش 20گرام
کاجو 25 گرام
ہری مرچ 3عدد
نمک حسبِ ذائقہ
زیرہ 1 کھانے کا چمچ
پانی 0.5 لیٹر
پیلا رنگ 1چائے کا چمچ
کوئلہ 1عدد
- مندی مصالحہ کی ترکیب
- سوکھا دھنیا،زیرہ،کالی مرچ،بادیان کے پھول،سبز ایلایچی،دارچینی،بڑی یلایچی،سونفٍٍ ان تمام اجزء کو گرائنڈر میں ڈال کر اچھی طرح گرائینڈ کر لیں۔
- مندی مصالحہ تیار ہے۔
- مندی چکن مصالحہ کی ترکیب
- ایک برتن لیں اس میں مندی مصالحہ، نمک ، سرکہ، لال مرچ پاؤڈر، ادرک لہسن پیسٹ، کُٹی ہوئی لال مرچ، لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
- اب یک برتن میں ثابت مرغی لیں اس میں تیار کیا ہوا مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مرغی پر لگا لیں او ر 2-3 گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
- اب اس مرغی کو 35-40 منٹ سٹیمر میں سٹیم کر لیں۔
- مندی چاول کی ترکیب
- ایک برتن میں کھانے کا تیل لیں۔
- اب اس میں پیاز، ادرک لہسن پیسٹ، کشمش، کاجو، ہری مرچ، نمک، زیرہ ڈال کر فرائی کر لیں۔
- اب اس میں پانی اور K&N’s Stock ڈال کر تھوڑی دیر کے لیے پکا لیں۔
- اب اس میں بھیگے ہوئے چاول ڈال دیں اور تھوڑا پانی رہ جانے تک پکالیں۔
- اب اس میں پیلا رنگ ڈال کر 10منٹ کے لیے دم دیں۔
- اب اس پر تیار کیا ہوا چکن رکھ دیں اور اس میں یلومونیم فوئل کی کٹوری رکھ دیں اس میں جلتا ہوا کوئلہ رکھ دیں۔
- اب اس کوئلہ پر تھوڑا سا کھانے کا تیل ڈال کر دو سے تین منٹ تک ڈھک دیں۔
- آپکا مزے دار چکن مندی تیار ہے۔
پکانے کا وقت :
45 Minutes
افراد :
6-8 persons