The Cook Book

تندوری تکے

Tandoori Tikka
Hiya! Today we will discuss about تندوری تکے

اجزا

 

  • گوشت کی بوٹیاں ایک کلو
  • پیاز آدھا کلو
  • گھی آدھا کلو
  • دہی آدھا کلو
  • کچا پپیتا آدھا کلو
  • لہسن ادرک کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  • زیرہ دو کھانے کے چمچ
  • تِل دو کھانے کے چمچ
  • خشخاش دو کھانے کے چمچ
  • (چنے دو سو گرام (بُھنے اور پسے ہوئے
  • نمک حسبِ ضرورت

ترکیب

 

  • پیاز اور تمام مصالحوں کو تھوڑے گھی میں تَل کر نکال لیں اور پپیتے کے ساتھ سِل پر پیس لیں۔
  • اس مرکب میں چنے، پسی ہوئی ادرک لہسن، نمک اور دہی ملا کر خوب اچھی طرح گوندھ لیں۔
  • یہ مرکب گوشت کی بوٹیوں پر اچھی طرح مَلیں اور انہیں کم از کم تین گھنٹے اسی حالت میں پڑا رہنے دیں۔
  • انہیں کسی تھالی میں پھیلا کر اوون، بھٹی یا تنور میں رکھیں اور کوئی تھال اس کے اوپر رکھ دیں۔
  • کچھ دیر بعد اس برتن کو اُٹھا کر تِکوں کی حالت کا اندازہ لگائیے۔
  • اگر سُرخی آگئی ہوتو تنور سے نکال لیجئے اور گرم گرم روٹی یا پراٹھوں کے ساتھ سَرو کریں۔

 

 

تندوری تکے

Most Popular

Latest Recipes

Red Potato

لال آلو

اجزا   (آلو ایک کلو (چھوٹے اور اُبلے ہوئے کشمیری

Potato Chicken Donuts

چکن ڈونٹس

اجزآ (آلو ایک کلو (اُبلے ہوئے چکن کا قیمہ آدھا