اجزا
- :ڈو کے لیے
- میدہ دو کپ
- بیکنگ پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ
- نمک آدھا چائے کا چمچ
- تیل دو چائے کے چمچ
- پانی تین چوتھائی کپ
- :فلنگ کے لیے
- قیمہ یا سالن حسب ضرورت
- بریانی، پلاؤ یا نودلز حسب ضرورت
- دہی سالسہ ایک کپ
- منٹا سوس آدھا کپ
- سلاد کے پتے حسب ضرورت
- (پیاز حسب ضرورت ﴿رنگز میں کٹی ہوئی
- (ٹماٹر حسب ضرورت ﴿سلائس میں کٹے ہوئے
ترکیب
- پہلے ایک پیالے میں میدہ، بیکنگ پاؤڈر، نمک، تیل اور پانی ڈال کر آٹے کی طرح گوندھ لیں اور آدھے گھنٹے کے لیے ڈھک کر رکھ دیں۔
- اب اس کی چھوٹی چھوٹی چپاتیاں بنالیں اور سالن، قیمے، بریانی، پلاؤ یا نوڈلز سے فلنگ کر دیں۔
- پھر اوپر دہی سالسہ اور منٹا سوس ڈال دیں۔
- اس کے بعد اوپر سلاد کے پتے، پیاز اور ٹماٹر ڈال کر روٹی کی طرح رول کرکے درمیان سے کاٹ لیں۔
- مزے دار بوریتو رول تیار ہیں۔