اجزا
- آلو آدھا کپ (اُبلے اور کُچلے) (Potato ½ cup boiled and mashed)
- انڈے دو عدد (Eggs 2)
- پانی آدھا کپ (Water ½ cup)
- مکھن آدھا کھانے کا چمچ (Butter ½ tbsp)
- میدہ آدھا کپ (All purpose flour ½ cup)
- نمک آدھا چائے کا چمچ (Salt ½ tsp)
- کالی مرچ آدھا کھانے کا چمچ (کُٹی ہوئی) (Black pepper ½ tsp crushed)
- لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ (کُٹی ہوئی) (Red pepper ½ tsp crushed)
- ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا) (Coriander leaves 2 tbsp chopped)
- تیل تلنے کےلئے (Oil for frying)
ترکیب
- ایک سوس پین (saucepan) میں آدھا کپ پانی اور مکھن ڈال کر اُبال (boil) آنے تک پکائیں (cook)۔
- اس میں میدہ ڈالیں اور اچھی طرح مِکس (mix well) کریں۔
- اس کے بعد اسے چولہے سے اُتار (remove from heat) لیں۔
- اس میں اُبلے اور کُچلے آلو، نمک، کُٹی کالی مرچ، کُٹی لال مرچ اور کٹا ہرا دھنیا ڈال کر مِکس (mix) کریں۔
- اس کے بعد ایک ایک کرکے دو عدد انڈے شامل کریں اور اچھی طرح بیٹ (beat well) کرتے رہیں۔
- آخر میں تیل گرم (heat oil) کرکے پف (puff) بنالیں اور چٹنی (chutney) کے ساتھ سرو (serve) کریں۔