اجزا
- جھینگے آدھا کلو
- ہری پیاز دو عدد
- ہری مرچ تین عدد
- (پیاز ایک عدد ﴿درمیانی
- لہسن کے جوئے تین عدد
- ادرک ایک درمیانہ ٹکڑا
- تِل دو کھانے کے چمچ
- (مونگ پھلی پچیس گرام ﴿پسی ہوئی
- (انڈا آدھا (پھینٹا ہوا
- کارن فلور تین کھانے کے چمچ
- نمک حسب ذائقہ
- (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿کٹی ہوئی
- (آلو دو سے تین عدد ﴿اُبلے ہوئے
- تیل تلنے کے لیے
ترکیب
- پہلے چوپر میں جھینگے، ہری پیاز، ہری مرچ، پیاز، لہسن، ادرک، تِل، مونگ پھلی، پھینٹا ہوا انڈا، کارن فلور، نمک اور لال مرچ شامل کرکے اچھی طرح سے پیس لیں۔
- آلو کو بہت احتیاط سے لمبے لمبے اسٹرپس میں کاٹ لیں۔
- اب جھینگوں کے مکسچر کو پیالے میں نکالیں اور اس کی چھوٹی چھوٹی بالز بنائیں۔
- اس کے درمیان میں آلو کو رکھ کر بال کو دوبارہ بند کرلیں۔
- اب کڑاہی میں تیل گرم کرکے انھیں گولڈن ہونے تک فرائی کرلیں۔
- مزے دار پران آن پوٹیٹو اسٹک تیار ہے۔