The Cook Book

بھاپ میں پکے ہوئے مرغی کے بن

Steamed Chicken Buns
Hiya! Today we will discuss about بھاپ میں پکے ہوئے مرغی کے بن

اجزا

 

  • آٹے کے لیے
  • میدہ آدھا کلو (Refined flour ½ kg)
  • بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ (Baking powder 1 tsp)
  • سرکہ چار کھانے کے چمچ (Vinegar 4 tbsp)
  • نمک حسبِ ذائقہ (Salt to taste)
  • بھرنے کے لیے:
  • مرغی کا قیمہ آدھا کلو (Chicken mince ½ kg)
  • لہسن اور ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ (Garlic and ginger paste 1 tbsp)
  • اووسٹر ساس دو کھانے کے چمچ (Oyster sauce 2 tbsp)
  • سویا ساس دو کھانے کے چمچ (Soy sauce 2 tbsp)
  • کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی) (Black pepper ½ tsp crushed)
  • کارن فلور پانچ کھانے کے چمچ (پانی میں گُھلا ہوا) (Corn flour 5 tbsp dissolved in water)
  • پیاز تین عدد (Onion 3)
  • تِلوں کا تیل تین کھانے کے چمچ (Sesame seed oil 3 tbsp)
  • نمک حسبِ ذائقہ (Salt to taste)
  • تیل تین کھانے کے چمچ (Oil 3 tbsp)

ترکیب

 

  • میدے میں بیکنگ پاؤڈر(baking powder) ، نمک اور سرکہ ملا (mix)کر نیم گرم پانی سے نرم آٹا گوندھ (knead) لیں۔
  • آٹے کو پلاسٹک (plastic) میں لپیٹ کر دو گھنٹوں کے لیے رکھ دیں۔
  • دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز سنہری کریں اور لہسن ادرک پیسٹ (paste) ڈال کر دو منٹ تک تلیں (fry) اور پھر قیمہ بُھونیں (roast)۔
  • اس میں کالی مرچ، اووسٹر ساس (oyster sauce)، سویا ساس (soy sauce)، تِل کا تیل اور نمک شامل کرکے بُھونیں (roast)۔
  • کارن فلور (corn flour) ڈال کر آمیزہ گاڑھا کر لیں۔اب چولہا بند کردیں۔
  • آٹے کی روٹی بیلیں اور پیالی کی مدد سے گول ٹکڑے کاٹ (cut) لیں۔
  • درمیان میں مرغی کا آمیزہ (mixture) ڈالیں اور بن کی طرح سے گول کرلیں۔
  • اسٹیمر (steamer)میں پانی بھریں اور بن کو اسٹیمر (steamer) میں پچس منٹ کے لیے رکھ کر نکالیں اور گرما گرم پیش (serve)کریں۔

 

 

بھاپ میں پکے ہوئے مرغی کے بن

Most Popular

Latest Recipes