اجزا
- بھنڈیاں آدھا کلو (Lady finger ½ kg)
- کُٹی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (Red chilli 1 tbsp chopped)
- ہلدی ایک چائے کا چمچ (Turmeric 1 tsp)
- سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ (Cumin seeds 1 tsp)
- لیموں کا رس دو عدد (Lemon juice 2)
- ہری مرچ دو عدد (باریک کٹی ہوئی) (Green chillies 2 chopped)
- نمک حسبِ ذائقہ (Salt to taste)
- تیل حسبِ ضرورت (Oil as required)
ترکیب
- پہلے بھنڈیاں اچھی طرح دھو کر خشک (dry) کریں اور باریک کاٹ (cut) لیں۔
- اب ایک پین (pan) میں تیل گرم (heat) کرکے بھنڈیاں ڈالیں اور چمچ چلاتے رہیں۔
- جب بھنڈیوں کا پانی خشک (dry) ہو جائے تو اس میں کُٹی لال مرچ، ہلدی اور سفیدہ زیرہ شامل (mix) کرکے ہلکا سا بھون (roast) کر اُتار لیں۔
- اس کے بعد بھنڈیوں میں لیموں کا رس، باریک کٹی ہری مرچ اور حسبِ ذائقہ نمک ڈال کر گرم گرم پراٹھوں یا روٹی کے ساتھ سرو (serve) کریں۔