اجزا
- (بیف لیگ ایک کلو (بڑے ٹکڑوں میں کٹی ہوئی
- لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
- ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
- سونف پاؤڈر تین کھانے کے چمچ
- گرم مصالحہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
- زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
- نمک ڈیڑھ کھانے کا چمچ
- آٹا پانچ کھانے کے چمچ
- ہری مرچ آٹھ عدد
- ہرا دھنیا ایک گڈی
- (لال مرچ دو کھانے کے چمچ (پسی ہوئی
- ہلدی آدھا چائے کا چمچ
- (ادرک پانچ کھانے کے چمچ (کٹی ہوئی
- آئل آدھا کپ
- پانی حسبِ ضرورت
ترکیب
- تیل گرم کرکے اس میں ادرک لہسن پیسٹ اور گائے کے گوشت کو دس منٹ فرائی کریں۔
- پھر پسی لال مرچ، ہلدی اور نمک شامل کرکے پانچ منٹ فرائی کریں۔
- اس کے بعد ڈیڑھ لیٹر پانی ڈال کر اُبال آنے پر ڈھک کر ڈیڑھ گھنٹے تک پکنے دیں، یہاں تک کہ گوشت گَل جائے۔
- اب گوشت نکال کر شوربے میں پسا سونف، زیرہ پاؤڈر اور گرم مصالحہ شامل کریں۔
- پھر آٹے کو پانی میں ملا کر اس میں شامل کریں اور ہلاتے جائیں۔
- گاڑھا ہو جائے تو اس میں دوبارہ گوشت ڈال کر ہلکی آنچ پر بیس منٹ تک پکائیں اور ہرے مصالحے (ہری مرچ، ہرا دھنیا، ادرک) کے ساتھ سرو کریں۔