اجزا
- سیب سات سو پچاس گرام
- بند گوبھی ایک عدد
- کھیرا ایک عدد
- دہی ایک کپ
- کریم ایک پیکٹ
- نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
- (کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ (کٹی ہوئی
- سفید مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
- لیموں کا رس تین تا چار کھانے کے چمچ
- اخروٹ ایک چوتھائی کپ
- کشمش ایک چوتھائی کپ
ترکیب
- سیب، بند گوبھی اور کھیرا باریک کاٹ کر رکھ لیں۔
- اب اس میں دہی، کریم، نمک، کالی مرچ، سفید مرچ، لیموں کا رس، اخروٹ اور کشمش شامل کر دیں۔
- ٹھنڈا کرکے سرو کریں، ایپل سلاد تیار ہے۔