اجزا
- پاستا بنانے کے لیے:
- اسپیگھیٹی ایک پیکٹ (Spaghetti 1 packet)
- تیل آدھا کپ (Oil ½ cup)
- نمک حسبِ ذائقہ (Salt to taste)
- پنیر آدھا کپ (Cheese ½ cup)
- مصالحہ بنانے کے لیے:
- سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ (Cumin seeds 1 tsp)
- جاوتری ایک چائے کا چمچ (Mace 1 tsp)
- لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی) (Chilli powder ½ tsp)
- ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچ (Coriander seeds 2 tbsp)
- کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی) (Black pepper powder 1 tbsp)
- سوس بنانے کے لیے:
- مکھن ایک کھانے کا چمچ (Cooking butter 1 tbsp)
- میدہ دو سے تین کھانے کے چمچ (White flour 2 to 3 tbsp)
- نمک حسبِ ذائقہ (Salt to taste)
- مرغی کی یخنی ایک کپ (Chicken stock 1 cup)
ترکیب
- مصالحہ بنانے کے لیے:ایک پین لے کر اُس میں تمام اجزاء (سفید زیرہ، جاوتری، لال مرچ، ثابت دھنیا اور کالی مرچ) کو بھون (roast) کر باریک پیس (grind) لیں۔
- سوس بنانے کے لیے:ایک پین (pan) میں میدہ، مکھن اور نمک ڈال کر ہلکا سا بھون (roast) لیں۔
- اب اس میں یخنی شامل کرکے پانچ منٹ (5 mins) پکائیں (cook) اور الگ رکھ دیں۔
- پاستا بنانے کے لیے:گرم پانی میں نمک اور اسپیگھیٹی اُبال (boil) کر چھان لیں۔
- پین (pan) میں اسپیگھیٹی، مصالحہ اور سوس (sauce) ڈال کر اچھی طرح مکس (mix) کریں اور چیز (cheese) شامل کرکے تین سے چار منٹ (3 to 4 mins) تک بیک (bake) کریں۔
- مزیدار اٹالین پاستا سلاد (Italian pasta salad) پر ہرا دھنیا چھڑک کر پیش کریں۔