اسٹفڈ ٹومیٹوز ود گراؤنڈ میٹ

Home » Recipes » Urdu Recipes » اسٹفڈ ٹومیٹوز ود گراؤنڈ میٹ
Stuffed Tomatoes with Ground Meat

اجزا

 

  • (ٹماٹر چھ عدد (درمیانے
  • قیمہ تین سو گرام
  • تیل دو کھانے کے چمچ
  • پیاز ایک عدد
  • (چاول ایک سو گرام (بھیگے ہوئے
  • پانی آدھا سے ایک کپ
  • سویا ایک چوتھائی گٹھی
  • نمک حسب ذائقہ
  • (کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی

ترکیب

 

  • پہلے ٹماٹروں کا اوپری حصہ کاٹ کر چائے کے چمچ کی مدد سے گودا نکالیں اور تھوڑا سا نیچے کا حصہ بھی کاٹ لیں، تاکہ ٹماٹر کھڑا کیا جاسکے۔
  • اب ایک پین میں تیل گرم کرکے پیاز شامل کرکے اتنا پکائیں کہ وہ نرم ہو جائے۔
  • پھر اس میں چاول اور تھوڑا سا پانی شامل کرکے اچھی طرح پکالیں۔
  • جب چاولوں کی کنی ختم ہو جائے اور وہ پک جائیں تو چولہے سے ہٹا کر ان میں قیمہ، سویا، نمک اور پسی کالی مرچ مکس کریں۔
  • اب اس مکسچر کو ٹماٹروں میں بھریں۔
  • جب تمام ٹماٹر تیار ہو جائیں تو انھیں ایک پین میں رکھ کر تھوڑا سا پانی شامل کرکے ڈھک کر دم پر پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔
  • آٹھ سے دس منٹ بعد ڈھکن ہٹا کر احتیاط سے ٹماٹروں کو پلیٹر پر رکھیں۔
  • آخر میں بچی ہوئی گریوی اوپر سے ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔

 

 

You May Like

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography

Puri

پوری

اجزا   میدہ ایک کپ آٹا ایک کپ نمک آدھا