اجزا
- و آدھا کلو (اُبلے ہوئے
- آئل تین کھانے کے چمچ
- رائی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
- زیرہ آدھا چائے کا چمچ
- کری پتہ تین سے چار عدد
- پیاز تین کھانے کے چمچ
- چکن کیوب دو عدد
- ادرک پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
- ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
- (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی
- نمک ایک کھانے کا چمچ
- مونگ پھلی ایک چوتھائی کپ
- لیموں کا رس تین کھانے کے چمچ
- :کوٹنگ کےلئے
- بیسن ایک کپ
- چاول کا آٹا آدھا کپ
- ہرا دھنیا چار سے پانچ کھانے کے چمچ
- ہری مرچ چار سے پانچ کھانے کے چمچ
- اجوائن ایک چوتھائی چائے کا چمچ
- نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
- پانی حسبِ ضرورت
ترکیب
- اُبلے ہوئے آلوؤں کو اچھی طرح کُچل لیں۔
- ایک کڑاہی میں آئل ڈال کر اس میں رائی، زیرہ، کری پتہ اور پیاز کڑ کڑالیں۔
- اب چکن کیوب، ادرک پیسٹ، ہلدی، پسی لال مرچ، نمک، مونگ پھلی اور لیموں کا رس شامل کریں۔
- پھر کچلے ہوئے آلوؤں کو ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے اس آمیزے کی بالز بنالیں۔
- کوٹنگ کےلئے:
- بیسن، چاول کا آٹا، ہرا دھنیا، ہری مرچ، اجوائن اور نمک کو پانی کی مدد سے گھول کر آلو کی بالز میں لگا کر تیل میں فرائی کریں۔