The Cook Book

پف پیسٹری

Puff Pastry
Hiya! Today we will discuss about پف پیسٹری

اجزا

 

  • میدہ پانچ سو گرام (Plain flour 500 gm)
  • نمک ایک چائے کا چمچ (Salt 1 tsp)
  • چینی ایک چائے کا چمچ (Sugar 1 tsp)
  • تیل آدھا کپ (Oil ½ cup)
  • مکھن ایک پاؤ (Butter 250 gm)
  • ٹھنڈا پانی حسبِ ضرورت (Cold Water as required)

ترکیب

 

  • میدہ، چینی اور نمک ایک پیالے میں شامل کریں اور اچھی طرح ملائیں (mix)۔
  • اب اس میں تیل شامل کر کے میدے کا آٹا گوندھ (knead) لیں اور فریج (fridge) میں ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دئیں۔
  • اب تھوڑی دیر بعد اس میں ٹھنڈا پانی شامل کر کے ہموار (smooth) سطح پر آٹا گوندھ (knead) لیں اور پچیس سے تیس منٹ کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔
  • اب مکھن کی ٹکیہ کو پلاسٹک ریپ (plastic wrap) میں بیلن (rolling pin) کی مدد سے بیل (roll) لیں یہاں تک کہ باریک مستطیل کی شکل (rectangular shape) میں تبدیل ہو جائے۔
  • اسی طرح بیلن (rolling pin) کی مدد سے ڈو (dough) کو بیل (roll) لیں اور چوکور کناروں میں باریک تہہ (layer) بنا لیں۔
  • اب مکھن کی ٹکیہ کو ڈو (dough) کے درمیان رکھ دیں اور ڈو (dough) کے چاروں کنارے اچھی طرح لپیٹ (fold) کر بند کر دیں۔
  • اب لپیٹی ہوئی ڈو (dough) کو اچھی طرح سے ہاتھوں کی مدد سے دبائیں (press)۔
  • دوبارہ سے اُسی طرح میدے کی مدد سے ڈو (dough) کو بیلن (rolling pin) سے مستطیل شکل(rectangular shape) میں بیل (roll) لیں
  • فولڈ (fold) کی ہوئی ڈو کو پلاسٹک ریپ (plastic wrap) میں لپیٹیں اور اسے کم از کم ایک گھنٹے کے لئے فریج (fridge) میں رکھ دئیں۔
  • پف پیسٹری (puff pastry) ضرورت کے مطابق استعمال کریں۔
  • نوٹ: بعد میں استعمال کرنے کے لئے پف پیسٹری (puff pastry) کو تین دفعہ ریپ (wrap) کرلیں اور فریزر (freezer) میں دو ماہ سے ذیادہ عرصے تک رکھ دئیں۔ استعمال کرنے سے قبل اسے فریج (fridge) میں پوری رات کے لئے پگھلا دیں۔

 

 

پف پیسٹری

Most Popular

Latest Recipes