بیف بن

Home » Uncategorized » بیف بن
Beef Bun

اجزا

  • قیمہ ایک پاؤ
  • خمیر ڈیڑھ کھانے کا چمچ
  • چینی ایک چائے کا چمچ
  • نمک حسب ذائقہ
  • میدہ ایک پاؤ
  • انڈا ایک عدد
  • مکھن دو کھانے کے چمچ
  • نیم گرم دودھ آدھا کپ
  • تیل دو کھانے کے چمچ
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • (پیاز ایک عدد (چھوٹی اور باریک کٹی ہوئی
  • (ہرا دھنیا ایک چوتھائی گٹھی (باریک کٹا ہوا
  • (ہری مرچ دو عدد (باریک کٹی ہوئی
  • نمک حسب ذائقہ
  • (کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  • پانی حسب ضرورت

ترکیب

 

  • پہلے پیالے میں خمیر کو دودھ میں سے تھوڑے سے گرم دودھ میں حل کر لیں۔
  • پھر اس میں چینی، نمک، میدہ، انڈا، مکھن اور باقی بچے دودھ سے اچھی طرح سے گوندھ لیں۔
  • ضرورت ہو تو تھوڑا سا پانی شامل کر لیں۔
  • اب ڈو گوندھ کر پلاسٹک فوائل سے کور کرکے ایک طرف رکھ دیں۔
  • ایک کڑاہی میں تیل،ادرک لہسن کا پیسٹ اور قیمہ شامل کرکے اتنا بھونیں کہ وہ اچھی طرح پک جائے اور اس کا تمام پانی خشک ہو جائے۔
  • پھر اس میں پیاز، ہرا دھنیا، ہری مرچ، نمک اور پسی کالی مرچ شامل کرکے مکس کریں اور چولہے سے ہٹالیں۔
  • اب ڈو میں سے چھوٹے چھوٹے پیڑے کاٹیں اور درمیان میں جگہ بناکر قیمہ بھرتے جائیں اور اسے دوبارہ پیڑے کی طرح بند کرتے جائیں۔
  • اب اوون ٹرے کو تیل سے چکنا کرکے اس پر پیڑے رکھتے جائیں اور انھیں تھوڑا سا پھولنے دیں۔
  • جب پیڑے تھوڑا سا پھول جائیں تو ایک سو اسی ڈگری پر اوون میں بیک کریں۔
  • پیڑوں کو انڈے سے پالش کریں اور اوون میں دس سے پندرہ منٹ کے لیے بیک کر لیں۔
  • سنہرا رنگ آنے پر نکال کر گرم گرم سرو کریں۔

 

You May Like

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography

Daal Baati

Daal Baati

Ingredients Moong ki daal ¼ cup Masoor ki daal ¼

pms juice

P.A.M. Juice

Blend pineapple, apples, mint leaves, and lime juice together in a blender until smooth. Add water, if desired, or strain to reach desired consistency.

Daal Baati

Daal Baati

Ingredients Moong ki daal ¼ cup Masoor ki daal ¼