The Cook Book

مصالحہ روسٹ چکن

Masala Roast Chicken
Hiya! Today we will discuss about مصالحہ روسٹ چکن

اجزا

 

  • (چکن ایک عدد ﴿آٹھ ٹکڑے
  • لیموں کا رس چار چائے کے چمچ
  • ثابت لال مرچ آٹھ عدد
  • (لہسن کے جوئے آٹھ عدد (بغیر چھلے
  • دہی ایک پیالی
  • تیل آدھی پیالی
  • (کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (ثابت
  • سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • چرغہ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
  • (ادرک دو کھانے کے چمچ ﴿پسی ہوئی
  • نمک حسب ذائقہ

ترکیب

 

  • پہلے چکن پر گہرے کٹ لگائیں اور اچھی طرح دھولیں۔
  • اب ثابت لال مرچ، یغیر چھلے لہسن کے جوئے، ثابت کالی مرچ اور سفید زیرہ ملاکر پیس لیں۔
  • پھر چکن کے ٹکڑوں پر دہی، پسی ہوئی ادرک، پسا مصالحہ، چرغہ مصالحہ، لیموں کا رس اور نمک لگائیں اور ایک دیگچی میں ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں۔
  • جب مصالحہ اور چکن کا پانی خشک ہوجائے تو اس میں تیل ڈالیں۔
  • ساتھ ہی بڑے چمچے سے چکن کو اُلٹ پلٹ کرتے رہیں، تاکہ وہ چاروں طرف سے اچھی طرح پک جائے۔
  • جب مصالحہ تیل کے ساتھ بھن جائے تو ہلکی آنچ پر توے پر دَم لگائیں۔
  • پانچ منٹ بعد مزے دار مصالحہ روسٹ چکن تیار ہے۔

 

 

مصالحہ روسٹ چکن

Most Popular

Latest Recipes

Lazania

لزانیہ

اجزا   قیمہ آدھا کلو کٹی پیاز آدھا کپ تیل