مینگو فرنی اجزاء
چاول پانچ کھانے کے چمچ
دودھ ایک لیٹر
پانی حسب ضرورت
سبز اِلائچی چھ عدد
چینی آدھا کپ
پسے ہوئے آم تین عدد
پستہ بیس گرام
بادام بیس گرام
کاجو بیس گرام
مینگو فرنی ترکیب
۔ایک برتن میں پانی لیں اور اس میں چاول ڈال کر بھِگو لیں ۔
۔اب گرائینڈ ر میں تھوڑا سا پانی ڈال کر گرائینڈ کر لیں ۔
۔اب ایک پین میں دو دھ اور آدھا کپ پانی ڈا ل کر اُبال لیں ۔
۔اب اس میں سبز اِلائچی اورپسے ہوئے چاول ڈال کر مکس کر لیں اور پانچ منٹ تک ہلکی آنچ پر پکا لیں ۔
۔اب اس میں چینی اور پسے ہوئے آم ڈال کر تین سے چار منٹ تک پکا کر گاڑھا کر لیں ۔
۔اب اس میں پستہ ،بادام اور کاجو کو بطور گارنش استعمال کر لیں ۔
آپکی مزیدار مینگو فرنی تیار ہے ۔
پکانے کا وقت: پچیس سے تیس منٹ
افراد: دو عدد





























