اجزاء
- دودھ اڑھائی پیالی
- پڈنگ مکس ایک پیکٹ
- (کھوپرا ایک چوتھائی پیالی (پسا ہوا
- بریڈ سلائس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ایک پیالی
- چینی دو کھانے کے چمچ
ترکیب
- تھوڑے سے دودھ میں پڈنگ مکس کو اچھی طرح حل کر لیں۔
- باقی دودھ، چینی، پسا کھوپرا اور بریڈ سلائس کے ٹکڑے بھی شامل کر دیں۔
- ایک پین کو چکنا کر لیں اور اس میں پڈنگ کا آمیزہ ڈال کر پہلے سے گرم اوون میں بیک کرلیں۔
- جب اوپر سے سنہرا ہو جائے تو اوون سے نکال کر خوب ٹھنڈا کر لیں اور چوکور ٹکڑے کاٹ کر پیش کریں۔