اجزا
- ایک کلو (Potato 1 kg)
- تیل حسبِ ضرورت (Oil as required)
- کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ (Red chilli 1 tsp crushed)
- کُٹی کالی مرچ آدھا کھانے کا چمچ (Black pepper ½ tbsp crushed)
- شہد دو کھانے کے چمچ (Honey 2 tbsp)
- سویا سوس دو کھانے کے چمچ (Soy sauce 2 tbsp)
- سفید سِرکہ دو کھانے کے چمچ (White vinegar 2 tbsp)
- نمک حسبِ ذائقہ (Salt to taste)
- لیموں کا رس دو عدد (Lemon juice 2)
ترکیب
- پہلے آلوؤں کو ہلکی سی بھاپ دے کر چھلکے اُتار لیں۔
- ایک کڑاہی میں تیل گرم (heat) کرکے آلو ڈیپ فرائی (deep fry) کریں۔
- جب وہ گولڈن (golden) ہو جائیں تو نکال لیں اور تیل کو واپس برتن میں ڈال دیں۔
- اب اسی کڑاہی میں تلے (fry) ہوئے آلو دوبارہ ڈال کر اُن کے ساتھ کُٹی لال مرچ، کُٹی کالی مرچ، شہد، سویا سوس (soya sauce)، سفید سِرکہ اور نمک شامل (mix) کرکے تیز آنچ (direct heat) پر اسٹر فرائی (stir fry) کرلیں۔
- جب شہد کا کیریمل (honey caramel) بننے لگے تو اسے اُتار کر لیموں کا رس ڈال دیں۔
- مزے دار کیریمل والے آلو کی سبزی تیار ہے۔