اجزا
- :پیزا بیس کے لئے
- میدہ اڑھائی کپ
- نمک آدھا چائے کا چمچ
- چینی ایک چائے کا چمچ
- خمیر ڈیڑھ چائے کا چمچ
- خشک دودھ ایک کھانے کا چمچ
- انڈا ایک عدد
- تیل ایک چوتھائی چائے کا چمچ
- :فلنگ کے لئے
- (چکن دو سو گرام (بون لیس
- پیزا سوس چار کھانے کے چمچ
- چیڈر چیز تین چوتھائی کپ
- موزریلا چیز تین چوتھائی کپ
- (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
- سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
- سرکہ ایک کھانے کا چمچ
- نمک آدھا چائے کا چمچ
- کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
- میدہ دو کھانے کے چمچ
- کارن فلور دو کھانے کے چمچ
- (پیاز چار کھانے کے چمچ (کٹی ہوئی
- (شملہ مرچ چار کھانے کے چمچ (کٹی ہوئی
- انڈا ایک عدد
- (ٹماٹر چار کھانے کے چمچ (باریک کٹا ہوا
- مشروم سلائس چار عدد
- زیتون چار عدد
- اوریگانو لیوز ایک چائے کا چمچ
ترکیب
- ایک پیالے میں میدہ، نمک، چینی، خمیر، خشک دودھ، انڈا اور تیل کو نیم گرم پانی سے نرم ڈو گوندھیں اور پھولنے کے لیے گریس کیے ہوئے ایک پیالے میں تیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
- اب ڈو کو آدھے انچ کا بیل کر پیزا پلیٹ پر پھیلائیں اور اوپر سے اس پر پیزا سوس، چیڈر چیز، موزریلا چیز اور چلی چکن ٹوپنگ ڈال دیں۔
- اب اس پر باقی چیڈر چیز اور باقی موزریلا چیز ڈال کر تیس منٹ کے لیے بیک کر لیں۔
- فلنگ کے لیے: چکن بون لیس، کُٹی لال مرچ، سویا سوس، سرکہ، نمک، کالی مرچ، میدہ، کارن فلور، کٹی پیاز، شملہ مرچ، انڈا، ٹماٹر، مشروم سلائس، اوریگانو لیوز اور زیتون ڈال کر مکس کریں۔
- اب تیل گرم کرکے چکن کو ہلکی آنچ پر فرائی کریں، یہاں تک کہ وہ لائٹ براؤن ہو جائے۔