اجزا
- سفید زیرہ ثابت آدھا پاؤ
- کالا زیرہ دو کھانے کے چمچ
- بڑی الائچی چھ سے آٹھ عدد
- چھوٹی الائچی آٹھ سے دس عدد
- دار چینی چار ڈنڈیاں
- ثابت دھنیا چھ کھانے کے چمچ
- جائفل ایک عدد
- جاوتری ایک چائے کا چمچ
- لونگ آٹھ سے دس عدد
- بادیان دو پھول
- سونف ایک کھانے کا چمچ
ترکیب
- سب سے پہلے ایک توے یا پین پر تمام مصالحوں کو بھون لیں۔
- اب تمام بھنے ہوئے مصالحوں کو مصالحہ پیسنے والے بلینڈر میں ڈالیں اور اچھی طرح سے پیس لیں۔
- گلزار اسپیشل گرم مصالحہ پاؤڈر تیار ہے۔