اجزا
- آلو چار عدد (گول سلائس میں کٹے ہوئے) (Potatoes 4 cut into round slice)
- لال مرچ ایک عدد (تازہ، سلائس میں کٹی ہوئی) (Red chili 1 fresh, cut into slice)
- ہری مرچ ایک عدد (سلائس میں کٹی ہوئی) (Green chili 1 cut into slice)
- پیاز دو عدد (سلائس) (Onion 2 sliced)
- لال مرچ چھ عدد (ثابت) (Red chili 6 whole)
- کڑی پتہ چھ عدد (Curry leaves 6)
- تیل ایک چوتھائی کپ (Oil ¼ cup)
- لہسن ایک چائے کا چمچ (کُٹا ہوا) (Garlic 1 tsp crushed)
- ادرک ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی) (Ginger 1 tsp chopped)
- سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ (White cumin seeds ½ tsp)
- پیاز کا بیج ایک چوتھائی چائے کا چمچ (Onion seeds ¼ tsp)
- مسٹرڈ بیج ایک چوتھائی چائے کا چمچ (Mustard seeds ¼ tsp)
- میتھی دانہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ (Fenugreek seeds ¼ tsp)
- سونف ایک چوتھائی چائے کا چمچ (Fennel ¼ tsp)
- پانی ایک کپ(Water 1 cup)
- ہرا دھنیا گارنشنگ کے لئے (Coriander leaves for garnishing)
ترکیب
- ایک کڑاہی (wok) میں تیل گرم (heat oil) کریں۔
- اس میں ثابت لال مرچ، کڑی پتہ، سفید زیرہ، پیاز کا بیج، مسٹرڈ (mustard) بیج، میتھی دانہ، سونف، کُٹا ہوا لہسن اور کٹی ہوئی ادرک ڈال کر ایک منٹ تک فرائی (fry) کریں۔
- پھر اس میں پیاز شامل کریں اور مزید بھونیں (roast)۔
- اس کے بعد کٹی لال مرچ، کٹی ہری مرچ، کَٹے آلو اور ایک کپ پانی ڈالیں۔
- ڈھانپ (cover) کر پندرہ منٹ تک پکائیں (cook) کہ آلو گَل (tender) جائیں۔
- آخر میں ہرا دھنیا چھڑک (garnish) کر پیش (serve) کریں۔