Search

چکن شاورمہ

Home » Recipes » Urdu Recipes » چکن شاورمہ
Chicken Shawarma

اجزا

  • بون لیس چکن آدھا کلو
  • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  • سفید مرچ ایک چائے کا چمچ
  • نمک ایک چائے کا چمچ
  • سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
  • سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
  • (دار چینی دو کھانے کے چمچ ﴿پسی ہوئی
  • تیل دو کھانے کے چمچ
  • چلی سوس تین کھانے کے چمچ
  • دہی تین کھانے کے چمچ
  • پیٹا بریڈ ایک عدد
  • پیاز تھوڑی سی
  • سلاد پتے حسبِ ضرورت
  • تاہینی سوس:
  • تاہینی دو کھانے کے چمچ
  • دہی آدھا کپ
  • لہسن کا پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
  • نمک آدھا چائے کا چمچ
  • سفید مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

ترکیب

  1. بون لیس چکن کو اسٹرپس میں کاٹ لیں۔
  2. پھر چکن اسٹرپس کو ایک چائے کے چمچ لہسن کا پیسٹ، سفید مرچ، نمک، سویا سوس، سفید سرکہ، پسی دار چینی، چلی سوس اور دہی سے ایک گھنٹے کے لیے میری نیٹ کر دیں۔
  3. ایک فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کریں۔ اس میں میری نیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر دس منٹ تک فرائی کریں کہ گل جائے۔
  4. اب ایک پیٹا بریڈ پر فرائی کی ہوئی چکن ڈالیں۔
  5. ساتھ ہی تاہینی سوس، پیاز اور سلاد پتے ڈال کر فولڈ کر لیں۔
  6. ایک پیالے میں تاہینی سوس یا چلی گارلک سوس کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔
  7. تاہینی سوس: بلینڈر میں تاہینی، دہی، آدھا چائے کا چمچ لہسن کا پیسٹ، آدھا چائے کا چمچ نمک اور سفید مرچ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔

You May Like

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography

10 Best Dinner Places in Dubai (UAE)

Discover the top 10 dinner places in Dubai (UAE) that will tantalize your taste buds and create unforgettable culinary experiences. From elegant fine dining establishments to vibrant street food markets, explore the diverse flavors and exquisite dishes that Dubai has to offer. Indulge in a fusion of international cuisines, savor mouthwatering seafood delicacies, and relish traditional Emirati dishes, all while enjoying the city’s stunning skyline views. Experience a gastronomic journey like no other in Dubai’s vibrant dining scene. Book your table today and embark on a culinary adventure you won’t want to miss.