Search

چنا تورئی

Home » Recipes » Urdu Recipes » چنا تورئی
Chana Torai

اجزا

 

  • تورئی ایک کلو
  • چنے کی دال تین سو گرام
  • تیل حسب ضرورت
  • ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  • ٹماٹر چار سے پانچ عدد
  • (ہلدی ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  • (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی
  • (زیرہ آدھا چائے کا چمچ (پسا ہوا
  • (کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
  • نمک حسب ذائقہ
  • ہرا دھنیا آدھی گٹھی
  • ہری مرچ پانچ سے چھ عدد
  • (گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ (پسا ہوا

ترکیب

 

  • چنے کی دال کو صاف کرکے دھولیں اور پھر پانی میں بھگو دیں۔
  • پھر اسے اُبال کر چھانیں اور ایک طرف رکھ دیں۔
  • اب ایک پین میں حسب ضرورت تیل گرم کرکے اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے بھونیں۔
  • پھر اس میں ٹماٹر شامل کرکے بھون لیں۔
  • اس کے بعد ہلدی، پسی لال مرچ، زیرہ، کُٹی کالی مرچ اور نمک شامل کرکے بھونیں۔
  • اب اس میں تورئی شامل کرکے بھون لیں۔
  • پھر چنے کی دال شامل کرکے مکس کر لیں اور دم پر رکھ دیں۔
  • دم پورا ہو جائے تو ڈش آؤٹ کرکے ہرا دھنیا، ہری مرچ اور گرم مصالحہ چھڑک کر سرو کریں۔

 

 

You May Like

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography