اجزا
- رغی تین سو گرام (بغیر ہڈی)(Chicken 300 grams boneless)
- انڈے والے نوڈلز پانچ سو گرام (اُبلے ہوئے)(Egg noodles 500 grams boiled)
- بند گوبھی ایک پیالی (باریک کٹی ہوئی)(Cabbage 1 cup finely chopped)
- شملہ مرچ ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)(Capsicum 1 finely cut)
- ہری پیاز دو عدد (باریک کٹی ہوئی)(Spring onion 2 finely cut)
- ہری مرچ دو عدد (لمبائی میں کٹی ہوئی)(Green chillies 2 cut in strips)
- ادرک ایک انچ کا ٹکڑا (لمبائی میں کٹا ہوئی)(Ginger 1 inch piece julienned)
- لہسن چار جوئے (لمبائی میں کٹا ہوئی)(Garlic 4 cloves julienned)
- لال مرچ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)(Red chillies 1 tsp crushed)
- سویا ساس ایک کھانے کا چمچ(Soy sauce 1 tbsp)
- چلی ساس ایک کھانے کا چمچ(Chilli sauce 1 tbsp)
- سرکہ ایک کھانے کا چمچ(Vinegar 1 tbsp)
- کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)(Black pepper powder ½ tsp)
- نمک آدھا چائے کا چمچ(Salt ½ tsp)
- تیل تین کھانے کے چمچ(Oil 3 tbsp)
ترکیب
- دیگچی میں تیل گرم کرکے مرغی کو تیز آنچ (high flame) پر رنگ تبدیل ہونے تک پکائیں (cook)۔
- اس میں تمام سبزیاں ڈال کر ایک منٹ تک بُھونیں (roast)۔
- اس میں نوڈلز (noodles) کے علاوہ باقی تمام اجزاء (ingredients) ڈال کر ملائیں (mix) اور پھر چولہا بند کردیں۔
- اس میں اُبلے ہوئے نوڈلز (noodles) شامل کرکے ملائیں (mix) اور پیش کریں۔