اجزا
- میدہ ایک کپ
- نمک ایک چٹکی
- بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
- چینی آدھا کپ
- الائچی تین سے چار عدد
- گھی 1/3 کپ
- پستہ ﴿موٹا کٹا ہوا﴾ حسب ضرورت
ترکیب
-
ایک سو اسی 180 سینٹی گریڈ پر اوون گرم کرلیں
- الائچی باریک پیس لیں۔
- میدہ، نمک، بیکنگ پاؤڈر، چینی اور الائچی کو چھان کر مکس کر لیں اور گھی ملا کر گوندھ لیں۔
- پندرہ سے بیس منٹ بعد اس کے قدرے موٹے پیڑے بنا کر اس پر پستہ دبا کر لگا دیں۔
- گرم اوون پر تقریباً بیس منٹ تک بیک کریں۔ کرسپی نان خطائی تیار ہیں