اجزا
- آم ایک عدد (لمبا سلائس کٹا ہوا) (Mango 1 cut in long sliced)
- دہی ایک کپ (Yogurt 1 cup)
- رائی دانہ آدھا چائے کا چمچ (پسا ہوا) (Grain mustard powder ½ tsp)
- ثابت رائی دانہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ (Grain mustard ¼ tsp whole)
- ثابت لال مر چ ایک عدد (خشک) (Red chilli 1 dry)
- پیاز ایک چھوٹا (باریک کٹا ہوا) (Onion 1 small thinly sliced)
- لال مر چ پاؤڈر ایک چٹکی (Red chili powder 1 pinch)
- نمک ایک چٹکی (Salt 1 pinch)
- چینی دو کھانے کے چمچ (Sugar 2 tbsp)
- ہری مرچ ایک عدد (باریک کٹی ہوئی) (Green chilli 1 thinly sliced)
- آئل دو چائے کے چمچ (Oil 2 tsp)
ترکیب
- ایک پیالے (bowl) میں دہی کو اچھی طرح بیٹ (beat well) کرلیں۔
- اب اس میں ہری مرچ، لال مرچ پاؤڈر، نمک، چینی، رائی دانہ اور آم ملاکر اچھی طرح مِکس (mix) کریں۔
- اب ایک پین (pan) میں آئل (oil) اور ثابت رائی دانہ ڈال کر گرم کریں۔ جب یہ کڑکڑانے (crispy)لگے تو اس میں ثابت لال مرچ ڈال دیں۔
- اب اوپر سے ایک بالکل باریک کٹا ہوا پیاز ڈال کر ہلکا فرائی (light fry)کریں اور ہلاتے رہیں۔
- جیسے ہی لال مرچ کا رنگ کالا ہونے لگے تو چولہے کو بند (stove off)کردیں اور مینگو مکسچر (mango mixture)کے اوپر ڈال کر مِکس (mix)کردیں۔ آخر میں فریج (fridge) میں رکھ کر ٹھنڈا کریں اور سرو (serve)کریں۔