اجزا
- تیل ایک چوتھائی کپ
- (پیاز ایک عدد ﴿کدوکش کیا ہوا
- نمک ایک چائے کا چمچ
- (لال مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
- سفید مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
- چینی آدھا چائے کا چمچ
- گرم مصالحہ آدھا چائے کے چمچ
- قصوری میتھی دو کھانے کے چمچ
- ملائی آدھا کپ
- (مٹر ایک کپ ﴿اُبلے ہوئے
- (کاجو دو کھانے کے چمچ ﴿پسے ہوئے
- دودھ ایک چوتھائی کپ
ترکیب
- تیل گرم کرکے اس میں کدوکش پیاز ڈال کر فرائی کرلیں۔
- تیل الگ ہونے لگے تو نمک، پسی لال مرچ، سفید مرچ، چینی، گرم مصالحہ، قصوری میتھی اور ملائی ڈال کر دو سے تین منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں۔
- پھر اس میں اُبلے مٹر شامل کریں۔
- ساتھ ہی پسے ہوئے کاجو بھی ڈال کر مزید کچھ سیکنڈ تک پکائیں۔
- آخر میں دودھ شامل کریں کہ گاڑھی گریوی بن جائے۔
- پوری کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔