Search

فروٹ پف پیسٹری شیلز

Home » Recipes » Urdu Recipes » فروٹ پف پیسٹری شیلز
Fruit in Puff Pastry Shells

اجزا

 

  • پف پیسٹری 500 گرام
  • انڈا (پھنٹا ہوا) 1عدد
  • خشک میدہ حسب ضرورت
  • فلنگ
  • مکس فروٹ ٹن 1کپ
  • شہد 2 کھانے کے چمچے
  • آئسنگ شوگر 4 کھانے کے چمچے
  • دار چینی پاؤڈر 1/2چائے کا چمچ
  • آئسنگ
  • آئسنگ شوگر 1چائے کا چمچ
  • دار چینی پاؤڈر 1/2چائے کا چمچ

ترکیب

 

  • پف پیسٹری کو خشک میدہ چھڑکتے ہوئے ہاتھ کی مدد سے پھیلائیں، اس کی 1/4 انچ موٹی تہ کرلیں۔ پھر بیلن سے ہلکے ہاتھ سے بیلتے ہوئے اس کی سطح ہموار کر لیں۔
  • اب بڑے گول کٹر کی مدد سے اس کو کاٹ لیں جتنی بھی کٹ سکیں۔ جو سائڈوں سے پف پیسٹری بچ جائے اس کو دوبارہ بیل کے گول کٹنگ کرلیں۔
  • اس گول کٹنگ کو چھری پر میدہ لگا کے اٹھائیں اور گریسی بکنگ ٹرے میں رکھ دیں۔
  • اب ایک چھوٹا کٹر لیں ان گول کٹی ہوئی پیسٹری میں سے مزید چھوٹی کٹنگ کرلیں۔ کہ سائڈوں پر رنگ الگ ہو جائے۔
  • برش سے انڈا گول پف پیسٹری پر لگائیں اور اسے کانٹے سے گود لیں، پھر اس کے اوپر رنگ رکھ دیں اور اس کے اندر باہر انڈا لگائیں۔
  • پری ہیٹ اوون میں 180 ڈگری پر 15-10 منٹ بیک کریں۔
  • فلنگ
  • ایک پین میں مکس فروٹ، شہد، آئسنگ شوگر، اور دار چینی پاؤڈر ڈال کے پکائیں کہ کریمل کی طرح گاڑھا شیرہ بن جائے۔
  • اب پف پیسٹری شیلز کو اوون سے نکال کے چمچ سے درمیان والے ابھرے حصے کو نیچے پریس کریں، یہ کام گرم پف پیسٹری پر ہی کرنا ہے۔
  • پف پیسٹری شیلز کو سرونگ پلیٹوں میں رکھیں اور اس میں فروٹ کی فلنگ کریں۔
  • آئسنگ شوگر اور دار چینی پاؤڈر سے آئسنگ کرکے سرو کریں۔
  • (نوٹ) آپ اس میں مکس فروٹ ٹن کی بجائے فریش فروٹ بھی ڈال سکتے ہیں جو کالے نہ ہوتے ہوں۔

 

 

You May Like

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography