Search

فرائیڈ وان ٹون

Home » Recipes » Urdu Recipes » فرائیڈ وان ٹون
Fried Wonton

اجزا

 

  • وان ٹون کی پٹیاں بنانے کے لیے:
  • میدہ ایک پاؤ (White flour 250 gm)
  • انڈے تین عدد (Eggs 3)
  • تیل تلنے کے لیے (Oil for frying)
  • نمک حسبِ ذائقہ (Salt to taste)
  • فلنگ کے لیے:
  • چکن بون لیس تین سو گرام (Chicken boneless 300 gm)
  • انڈا ایک عدد (Egg 1)
  • ہری پیاز دو ڈنڈیاں (Green onion 2 dndyan)
  • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ (Garlic paste 1 tsp)
  • کُٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (Black pepper powder 1 tsp)
  • سویا ساس ایک کھانے کا چمچ (Soya sauce 1 tbsp)
  • چائنیز نمک ایک تہائی چائے کا چمچ (Chinese salt 1/3 tsp)
  • بند گوبھی حسبِ ضرورت (Cabbage as required)
  • ٹماٹر گارنش کے لیے (Tomato for garnish)
  • نمک حسبِ ذائقہ (Salt to taste)

ترکیب

  1. وان ٹون کی پٹیاں بنانے کے لیے: ایک مکسنگ باؤل (mixing bowl) میں میدہ، انڈے اور حسبِ ذائقہ نمک ڈال کر سخت گوندھ لیں۔
  2. اب اس کی روٹی بیل لیں اور گتے کے ٹکڑے کے اسکوائر کی مدد سے بیلی ہوئی روٹی کے سکوائر (square) کاٹیں۔
  3. پھر اوپر تھوڑا سا میدہ چھڑکیں۔
  4. ساتھ ہی پٹیاں(stripes) کاٹ کر تہہ لگاتے جائیں۔
  5. فلنگ کے لیے: چکن (chicken) کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ (cut small piece) لیں۔
  6. اب چوپر میں چکن، لہسن کا پیسٹ، چائنیز نمک، سویا ساس، کالی مرچ، نمک اور ہری پیاز ڈال کر ایک پیسٹ (paste) بنالیں۔
  7. پھر انڈا پھینٹ (beat) لیں۔
  8. پٹیوں میں پیسٹ (paste) بھریں اور کناروں پر انڈا لگا کر پٹیوں کو مختلف اندازوں میں بند کرلیں۔
  9. اس کے بعد پین میں تیل گرم (heat) کرکے وان ٹون کو ڈیپ فرائی (deep fry) کرلیں۔
  10. آخر میں ایک سرونگ پلیٹ (serving dish) میں بند گوبھی کدوکش (grated) کرکے بچھائیں۔
  11. پھر ٹماٹر کے سلائسز (slices) سے گارنش (garnish) کرکے وان ٹون رکھ کر سرو (serve) کریں۔

 

You May Like

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography