اجزا
- شرمپ 4 عدد
- چکن بریسٹ آدھا کپ
- ہرا پیاز 3کھانے کے چمچ
- ہرا دھنیا 3کھانے کے چمچ
- ادرک (سلائس) 1کھانے کے چمچ
- نمک حسب ذائقہ
- تل کا تیل 2 قطری
- رول پٹی حسب ضرورت
- انڈا (پھینٹا) 1عدد
- تیل (فرائی) حسب ضرورت
ترکیب
- شرمپ،چکن بریسٹ،ہرا پیاز، ہرا دھنیا، تل کا تیل،نمک اور ادرک کو فوڈ پروسیسر میں ڈال کے پیسٹ بنا لیں۔
- رول پٹی کے اوپرمکسچر پھیلائیں اور اسے رول کرلیں۔
- رول کے کھلے کناروں کو انڈے میں ڈپ کرکے تل لگائیں اور چار سے پانچ منٹ فرائی کرلیں۔
- گاجر کے ساتھ گارنش کرکے سرو کریں۔