اجزا
- جھینگے ایک پاؤ
- مچھلی ایک پاؤ
- اویسٹر ساس تین کھانے کے چمچ
- لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
- لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
- بار بی کیو مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
- کارن فلار ایک سے دو کھانے کے چمچ
- تیل دو کھانے کے چمچ
- نمک حسب ذائقہ
- (پزا کی ڈو کے اجزا)
- میدہ آدھا کلو
- خمیرہ ایک ساشے
- چینی ایک کھانے کا چمچ
- بیکنگ پاؤڈر دو چائے کے چمچ
- نمک حسب ذائقہ
- پیاز ایک عدد
- ٹماٹر ایک عدد
- مشروم آدھی پیالی
- کالے زیتون آدھی پیالی
- ان سب کو سلائس میں کاٹ لیں
- (پزا کی ٹوپنگ کے لیے اجزا)
- موزریلا چیز پانچ سو گرام (کدو کش)
- اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
- مکھن تین سے چار کھانے کے چمچ
- کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)
- (پزا ساس کے لیے اجزا)
- ٹماٹو پیوری ایک پیالی
- ٹماٹر دو سے تین عدد
- پیاز ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)
- لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
- لال مرچ ایک تہائی چائے کا چمچ (کٹی ہوئی)
- کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)
- تیل دو کھانے کے چمچ
- نمک حسب ذائقہ
ترکیب
- سب سے پہلے ایک پین میں مچھلی کو کارن فلار اور نمک لگا کر ڈیپ فرائی کر لیں۔
- اب ایک پین میں ادرک لہسن پیسٹ اور جھینگے ڈال کر دو سے تین منٹ کے لیے فرائی کر لیں۔
- اب اس میں ڈیپ فرائی مچھلی اور تمام ساس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اتار لیں۔
- ڈو بنانے کا طریقہ:پانی کو نیم گرم کر لیں اور اس میں خمیرہ اور چینی شامل کر کے اچھی طرح مکس کر کے اسے پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
- میدے میں نمک، بیکنگ پاؤڈر اور خمیرہ شامل کر لیں اور اسے اچھی طرح گوند لیں۔ اس کے بعد اسے تین سے چار گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔
- اس کے بعد اس آٹے کو دوبارہ گوندھیں تاکہ ایک جیسا ہو جائے۔
- پھر اس کی روٹی بیل کر ڈو تیار کر لیں۔
- ساس بنانے کا طریقہ:پین میں آئل لیں۔
- اس میں پیاز ڈالیں اور پھر اسے بھون لیں۔
- ٹماٹو پیوری، ٹماٹر اور لہسن کا پیسٹ شامل کر کے اسے چھی طرح مکس کریں۔
- اب اس میں کُٹی ہوئی کالی مرچ، لال مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح سے بھون لیں۔
- جب آئل اوپر آجائے تو اسے نکال لیں۔
- پیزا ساس تیار ہے۔
- کرسٹ بنانے کا طریقہ:پیزا ٹرے میں مکھن لگائیں اور پیزا کی روٹی کو اس پر بچھا دیں۔
- روٹی کو پیزا ٹرے سے بڑا بیلیں۔
- موزریلا چیز کو لمبے سلائسز میں کاٹ لیں اور پیزا کے کناروں پر رکھیں اور بڑھے ہوئے حصے کو کاٹ لیں۔
- کناروں کو موڑ لیں تاکہ چیز کور ہو جائے۔
- کرسٹ تیار ہے۔
- ٹوپنگ کے لیے:اب کرسٹ پر مکھن لگائیں۔
- کالی مرچ اور اوریگانو چھڑکیں۔
- اب پیڑے کی روٹی پر ساس ڈالیں اور پھر اس پر پیاز اور موزریلا چیز (کدو کش) ڈالیں۔
- پھر اس پر پیاز اور ٹماٹر ڈالیں اور اوپر سے موزریلا چیز ڈالیں۔
- آخر میں اس پر جھینگے، مچھلی، کالے زیتون ڈالیں۔
- اب اوپری سطح کو دبا دیں۔
- اب پیزا کو پہلے سے گرم اوون میں دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر پندرہ سے اٹھارہ منٹ کے لیے رکھ دیں۔
- مزیدار پیزا تیار ہے۔