اجزا
- مکھن پانچ سو گرام
- آئسنگ شوگر پانچ سو گرام
- سوجی پانچ سو گرام
- میدہ تین سو گرام
- انڈے تین عدد
- بکنگ پا ؤڈر بیس گرام (دو سے ڈھائی چمچ)
ترکیب
- اوون پری ہیٹ کرلیں۔
- ایک باؤل میں مکھن اور آئسنگ شوگر لکڑی کے چمچ سے مکس کریں۔
- پھر سوجی شامل کریں اس کے بعد انڈے مکس کریں۔
- آخر میں بیکنگ پا ؤڈر اورمیدہ ڈال کے اچھی طرح مکس کریں کہ ملائم سا مکسچر بن جائے۔ پانچ منٹ کیلئے رکھ دیں۔
- اس مکسچر کے چھوٹے چھوٹے بالز بنا کے بکنگ ٹرے میں تھوڑے تھوڑے فاصلے پر رکھیں۔
- بارہ سے پندرہ منٹ تک بیک کریں۔
- نوٹ ۔ مکسنگ کیلئے الیکٹرک مشین بھی استعمال کرسکتے ہیں۔