اجزا
- سوجی آدھا کلو
- کھوپرا ایک کپ
- پانی ایک کپ
- گھی حسب ضرورت
- سبز الائچی پانچ عدد
- بڑی الائچی تین عدد
- پستہ کٹا ہوا ڈیڑھ کپ
- کشمش آدھا کپ
ترکیب
- سوجی میں گھی ڈال کر بھون لیں۔
- پھر تھوڑا تھوڑا کر کے گھی اور الائچیاں شامل کریں۔
- چینی کی چاشنی بنا کر بہت تیزی سے سوجی میں شامل کریں اور مکس کریں۔
- زرا سی دیر پکا کر چکنائی لگی ٹرے میں ڈال دیں۔
- پستہ اور کشمش چھڑک دیں ِ
- جب گرم ہو تو ہی نشان بھی لگا دیں , اسکوائر یا ڈائمنڈ کی شکل میں ِ
- ٹھنڈا ہونے پر نکال کر سرو کریں اور کسی جار میں محفوظ کر لیجیے۔