اجزآ
- دہی آدھا کلو (Yogurt 1/2 kg)
- زیرہ دو چائے کے چمچ (بھنا ہوا) (Cumin 2 tsp roasted)
- ہری مرچ کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ (Green chilli paste 1 tbsp)
- نمک آدھا چائے کا چمچ (Salt ½ tsp)
- چنے آدھا کلو (اُبلے ہوئے) (Chickpeas ½ kg boiled)
- پھلکیاں ایک کپ (بھیگی ہوئی) ((Phulkian 1 cup soaked
- آلو دو عدد (اُبلے ہوئے) (Potatoes 2 boiled)
- اِملی کی چٹنی آدھا کپ (Tamarind chutney ½ cup)
- پیاز حسبِ ضرورت (Onion as required)
- ٹماٹر حسبِ ضرورت (Tomato as required)
- ہری مرچ حسبِ ضرورت (Green chilli as required)
- ہرا دھنیا حسبِ ضرورت (Fresh coriander as required)
- پودینہ حسبِ ضرورت (Mint as required)
- گول مرچ چھ عدد (Green pepper 6)
- زیرہ ایک چائے کا چمچ (Cumin 1 tsp)
- ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ (Whole coriander 1 tsp)
- اجوائن ایک چائے کا چمچ (Celery seed 1 tsp)
ترکیب
- پہلے دہی کو پھینٹ (beat) کر اس میں بھنا زیرہ، ہری مرچ کا پیسٹ (paste) اور نمک ڈال کر مزید پھینٹ (beat) لیں۔
- اب سرونگ باؤل (serving bowl) میں پہلے اُبلے چنے اور اس پر دہی ڈال دیں۔
- پھر بھیگی (soaked) ہوئی پھلکیاں اور اُبلے (boiled) آلو ڈال دیں۔
- اس کے بعد اِملی کی چٹنی، پیاز، ٹماٹر، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور پودینہ ڈال دیں۔
- آخر میں گول مرچ، زیرہ، ثابت دھنیا اور اجوائن کو بھون (roast) کر پیس (grind) لیں اور چاٹ (chat) پر چھڑک دیں۔