اجزا
- (انڈے چار عدد ﴿اُبلے ہوئے
- تیل ایک چوتھائی کپ
- (آلو آدھا کلو ﴿چھوٹے کٹے ہوئے
- (پیاز ایک عدد ﴿کٹی درمیانی
- (لال مرچ آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
- ہلدی آدھا چائے کا چمچ
- (زیرہ ایک چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا
- (دھنیا ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا
- (لال مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿کٹی ہوئی
- رائی دانہ آدھا چائے کا چمچ
- (سونف ایک چائے کا چمچ ﴿کٹی ہوئی
- لہسن کے جوئے تین سے چار عدد
- (ادرک ایک درمیانہ ٹکڑا ﴿کٹی ہوئی
- (ہری مرچ دو عدد ﴿کٹی ہوئی
- کالی الائچی دو سے تین عدد
- دار چینی دو ٹکڑے
- لونگ چار سے پانچ عدد
- نمک حسب ذائقہ
- (ٹماٹر دو عدد ﴿اُبلے اور کٹے ہوئے
- پانی ایک سے ڈیڑھ کپ
- پھول گوبھی ایک چوتھائی ٹکڑا
- (مٹر آدھی پیالی ﴿اُبلے ہوئے
- (ہرا دھنیا ایک چوتھائی گٹھی ﴿کٹا ہوا
ترکیب
- پہلے انڈوں کو چھیل لیں اور ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے انڈوں کو سوتے کرکے ایک طرف رکھ دیں۔
- اب تیل گرم کرنے کے بعد اس میں آلو شامل کرکے اتنا فرائی کریں کہ وہ گولڈن ہو جائیں۔
- جیسے ہی آلوؤں پر رنگ آئے تو آنچ ہلکی کرکے پیاز، پسی لال مرچ، ہلدی، زیرہ، دھنیا، کٹی لال مرچ، رائی دانہ، سونف، لہسن کے جوئے، ادرک، کٹی ہری مرچ، کالی الائچی، دار چینی، لونگ اور نمک شامل کردیں۔
- اسے دو منٹ تک بھوننے کے بعد اس میں ٹماٹر شامل کرکے بھونیں۔
- پھر اس میں پانی شامل کرکے ڈھک دیں اور پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔
- اب ایک الگ پین میں تھوڑا سا پانی شامل کرکے پھول گوبھی کو ہلکا سا جوش دے دیں۔
- خیال رہے کہ گوبھی زیادہ نہ پک جائے۔
- جب آلو نرم ہو جائیں تو اُبلی ہوئی گوبھی، مٹر اور ہرا دھنیا شامل کرکے آنچ تیز کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔
- ساتھ میں فرائی کیے ہوئے انڈے بھی شامل کرکے مکس کریں اور ڈش میں نکال کر سرو کریں۔