اجزا
- قیمہ ایک پاؤ
- خمیر ڈیڑھ کھانے کا چمچ
- چینی ایک چائے کا چمچ
- نمک حسب ذائقہ
- میدہ ایک پاؤ
- انڈا ایک عدد
- مکھن دو کھانے کے چمچ
- نیم گرم دودھ آدھا کپ
- تیل دو کھانے کے چمچ
- ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
- (پیاز ایک عدد (چھوٹی اور باریک کٹی ہوئی
- (ہرا دھنیا ایک چوتھائی گٹھی (باریک کٹا ہوا
- (ہری مرچ دو عدد (باریک کٹی ہوئی
- نمک حسب ذائقہ
- (کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ (پسی ہوئی
- پانی حسب ضرورت
ترکیب
- پہلے پیالے میں خمیر کو دودھ میں سے تھوڑے سے گرم دودھ میں حل کر لیں۔
- پھر اس میں چینی، نمک، میدہ، انڈا، مکھن اور باقی بچے دودھ سے اچھی طرح سے گوندھ لیں۔
- ضرورت ہو تو تھوڑا سا پانی شامل کر لیں۔
- اب ڈو گوندھ کر پلاسٹک فوائل سے کور کرکے ایک طرف رکھ دیں۔
- ایک کڑاہی میں تیل،ادرک لہسن کا پیسٹ اور قیمہ شامل کرکے اتنا بھونیں کہ وہ اچھی طرح پک جائے اور اس کا تمام پانی خشک ہو جائے۔
- پھر اس میں پیاز، ہرا دھنیا، ہری مرچ، نمک اور پسی کالی مرچ شامل کرکے مکس کریں اور چولہے سے ہٹالیں۔
- اب ڈو میں سے چھوٹے چھوٹے پیڑے کاٹیں اور درمیان میں جگہ بناکر قیمہ بھرتے جائیں اور اسے دوبارہ پیڑے کی طرح بند کرتے جائیں۔
- اب اوون ٹرے کو تیل سے چکنا کرکے اس پر پیڑے رکھتے جائیں اور انھیں تھوڑا سا پھولنے دیں۔
- جب پیڑے تھوڑا سا پھول جائیں تو ایک سو اسی ڈگری پر اوون میں بیک کریں۔
- پیڑوں کو انڈے سے پالش کریں اور اوون میں دس سے پندرہ منٹ کے لیے بیک کر لیں۔
- سنہرا رنگ آنے پر نکال کر گرم گرم سرو کریں۔