اجزا
- بریڈ سلائس دو عدد(Bread slices 2)
- دہی پانچ کھانے کے چمچ (Yogurt 5 tbsp)
- لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی) (Red chili powder ½ tsp)
- نمک آدھا چائے کا چمچ (Salt ½ tsp)
- بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ (Baking powder ½ tsp)
- ہری مرچ چار عدد (باریک کٹی ہوئی) (Green chili 4 thinly sliced)
- ہرا دھنیا چار کھانے کے چمچ (باریک کَٹا ہوا) (Fresh coriander 4 tbsp thinly sliced)
- سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ (White cumin seeds ½ tsp)
- بیسن آدھا کپ (Gram flour ½ cup)
- آئل فرائی کرنےکےلئے (Oil for frying)
- پانی تھوڑا سا (Little water)
ترکیب
- بریڈ سلائس (bread slice) کا کرسٹ (crust) کاٹ کر علیحدہ کردیں۔
- اسے ہاتھوں سے چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ لیں۔
- پھر اس کو دہی اور تھوڑے سے پانی میں بھگو (soak) لیں۔
- اب اس میں پسی لال مرچ، نمک، بیکنگ پاؤڈر(baking powder) ، ہری مرچ، ہرا دھنیا، سفید زیرہ اور بیسن ڈال کر اچھی طرح مِکس (mix well) کریں۔
- پھر اس کے پکوڑے بنا کر تیل میں ڈیپ فرائی (deep fry) کریں۔ مزیدار(delicious) بریڈ پکوڑے (bread pakoray) تیار ہیں گرم گرم سرو (serve hot) کریں۔