اسپائسی چکن بروسٹ

Home » Recipes » Urdu Recipes » اسپائسی چکن بروسٹ
Spicy Chicken Broast

اجزا

 

  • (کھال والی مرغی ایک عدد (چھ پیس کرلیں
  • میدہ آدھا کپ
  • کارن فلور آدھا کپ
  • انڈہ ایک عدد
  • بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • سیاہ مرچ ایک چائے کا چمچ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  • آلو کے چپس ایک کپ
  • کارن فلیکس ایک کپ
  • سویاسوس دو کھانے کے چمچ
  • سرکہ دو کھانے کے چمچ
  • پانی حسبِ ضرورت
  • گھی حسبِ ضرورت

ترکیب

 

  • مرغی میں نمک، سیاہ مرچ، لال مرچ، سویاسوس اور سرکہ لگا کر پانچ سے چھ گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔
  • پھر اسے اسٹیم کرلیں۔
  • اب میدہ، کارن فلور، انڈا، بیکنگ پاؤڈر اور ٹھنڈا پانی ایک چوتھائی کپ ملا کر پیسٹ بنالیں۔
  • اب اس میں لال مرچ پسی ہوئی ملا دیں۔
  • آلو کے چپس اور کارن فلیکس لیں اور دونوں کو گرائنڈر میں باریک پیس لیں۔
  • اب ایک ایک پیس بیٹر میں ڈبوئیں۔
  • اس کے بعد چپس اور کارن فلور کا چورا لگا کر گھی میں ڈیپ فرائی کرلیں۔
  • تیار ہونے پر کول سلاسلاد کے ساتھ سرو کریں۔

 

 

You May Like

24993167 10155413172778229 3503462751277163011 n

Chop Suey

Chop suey is a dish in American Chinese cuisine and other forms of overseas Chinese cuisine, consisting of meat (often chicken, fish, beef,) and eggs, cooked quickly with vegetables and bound in a starch-thickened sauce. It is typically served with rice but can become the Chinese-American form of chow mein with the addition of stir-fried noodles.

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography

pms juice

P.A.M. Juice

Blend pineapple, apples, mint leaves, and lime juice together in a blender until smooth. Add water, if desired, or strain to reach desired consistency.