اجزا
- بکرے کا گوشت آدھا کلو
- (پیاز دو عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
- ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
- (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
- ہلدی ایک چائے کا چمچ
- نمک حسب ذائقہ
- تیل ایک پیالی
- اروی آدھا کلو
- املی کا گاڑھا رس آدھا پیالی
- ہری مرچ چار عدد
- کڑی پتے چند عدد
- (ہرا دھنیا ایک گٹھی ﴿باریک کٹا ہوا
ترکیب
- گوشت کو دھوکر ایک دیگچی میں پانی کے ساتھ ڈالیں۔
- اب اس میں پیاز، ادرک لہسن کا پیسٹ، پسی لال مرچ، ہلدی، نمک اور تیل ڈال کر گوشت کو گلنے کے لیے رکھ دیں۔
- اس دوران ارویوں کو اچھی طرح دھوکر چھلکوں کے ساتھ اُبال لیں۔
- جب وہ گل جائیں تو انھیں چھیل کر ثابت رکھیں۔
- گوشت کا پانی خشک ہو جائے تو اسے ہلکا سا بھون لیں ارویوں کو الگ فرائینگ پین میں شیلو فرائی کرکے سالن میں ڈال دیں۔
- چمچ نہ چلائیں اور دیگچی کو پکڑ کر ہلاتے رہیں۔
- جب تیل الگ ہونے لگے تو اس میں گرم پانی، املی کا گاڑھا رس، ہری مرچ اور کڑی پتے شامل کرکے ہلکی آنچ پر دَم پر رکھ دیں۔
- آخر میں ہرا دھنیا ڈال کر سادے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔