اجزا
- گوشت ایک کلو
- کچنار ایک کلو
- گھی سوا کپ
- (پیاز چار عدد (بڑی
- دہی چار کپ
- ہلدی حسبِ ضرورت
- لال مرچ حسبِ ضرورت
- نمک حسبِ ضرورت
- پانی حسبِ ضرورت
ترکیب
- پیاز گھی میں سرخ کرکے اس میں گوشت ڈالیں اور تھوڑی دیر بھوننے کے بعد ہلدی، لال مرچ، نمک اور دہی ڈال کر بھون لیں۔
- اس کے بعد ضرورت کے مطابق پانی ڈالیں اور گوشت کو گلا لیں۔
- پانی خشک ہونے پر اچھی طرح بھون لیں۔
- کچنار کو اچھی طرح دھونے کے بعد بھنے ہوئے گوشت میں ڈال دیں اور تھوڑی دیر کےلئے بھونیں۔
- آخر میں تھوڑا سا پانی ڈال کر اوپر سے ڈھک دیں اور دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔
- جب کچنار اور گوشت گَل جائیں تو چولہے سے اتار لیں۔