اجزا
- لیمن جیلی ایک پیکٹ
- کیلے تین عدد
- لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
- گلیزڈ چیریز تین عدد
- گرم پانی آدھا کپ
- ایواپوریٹڈ ملک ایک کین
- فریش کریم دو سو گرام
- (جیلیٹن ایک کھانے کا چمچ (پانی میں گھولی ہوئی
ترکیب
- لیمن جیلی کو ایک کپ پانی میں حل کر لیں۔
- اب اس میں آدھا کپ ٹھنڈا پانی شامل کریں۔
- پھر تھوڑی سی جیلی کو پین میں ڈال کر سیٹ ہونے دیں۔
- اب ایک کیلے کو سلائس میں کاٹیں اور لیموں کے رس میں بھگو کر جیلی پر ڈال دیں۔
- پھر اس پر دوبارہ تھوڑی سی جیلی ڈال کر سیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔
- ایک پیالے میں ایواپوریٹڈ ملک کو اتنا پھینٹیں کہ وہ ڈبل ہو جائے۔
- اب باقی دو کیلوں کو میش کرکے بچی ہوئی جیلی اور جیلیٹن کے مکسچر میں مکس کر لیں۔
- پھر اسے ایواپوربٹڈ ملک میں فولڈ کر لیں۔
- اب اسے مولڈ میں ڈال کر سیٹ ہونے تک ٹھنڈا کر لیں۔
- پھر اسے پلیٹر پر نکال کر کریم سے گارنش کرکے ٹھنڈا سرو کر یں۔