Search

اٹالین سیزلیئن اسپیگٹی

Home » Recipes » Urdu Recipes » اٹالین سیزلیئن اسپیگٹی
Italian Sicilian Spaghetti

اجزا

  • بینگن دو عدد
  • تیل ایک کپ
  • کٹے پیاز ایک کپ
  • کُٹا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ
  • باریک کٹے ٹماٹر تین عدد
  • نمک ایک چائے کا چمچ
  • کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
  • کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
  • اوریگانو ایک چائے کا چمچ
  • قیمہ دو سو پچاس گرام
  • اُبلے مٹر آدھا کپ
  • اُبلی اسپیگٹی دو کپ
  • چیز/پنیر آدھا کپ
  • بریڈ کرمبز دو سے تین کھانے کے چمچ

ترکیب

  • بینگن کو سلائس میں کاٹ کر دو کھانے کے چمچ تیل کے ساتھ فرائی کر لیں اور الگ رکھ دیں۔
  • دوسرے برتن میں ایک چوتھائی کپ تیل گرم کریں۔
  • اس میں کٹی پیاز ڈال کر نرم ہونے تک فرائی کر لیں۔
  • پھر اس میں کُٹا ہوا لہسن، باریک کٹے ٹماٹر، نمک، کالی مرچ، کُٹی لال مرچ اور اوریگانو ڈال کر پانچ منٹ بھونیں۔
  • اس کے بعد اُبلے مٹر اور آدھا کپ پانی ڈالیں اور ڈھک کر قیمہ گل جانے تک پکائیں۔
  • پھر اس میں اُبلی اسپیگٹی اور چیز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب ایک اوون پروف ڈش کو گریس کریں۔
  • اس میں بریڈ کرمبز پھیلا دیں۔
  • اس کے بعد فرائی کیے ہوئے بینگن پھیلائیں۔
  • اس پر تیار قیمہ ڈالیں اور چمچے سے اچھی طرح دبائیں۔
  • آخر میں اوپر بقیہ آدھا کپ چیز پھیلا کر ایک سو اسی ڈگری تک گرم اوون میں دس منٹ تک بیک کر لیں۔

You May Like

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography

Tikka Samosa

تکہ سموسہ

اجزآ چکن بریسٹ دو عدد لیموں کا رس دو کھانے