اجزا
- بکرے کا گوشت آدھا کلو
- پالک آدھا کلو
- ہری مرچ چھ عدد
- ٹماٹر ایک عدد
- میتھی دو چھوٹی گٹھی
- تیل آدھا کپ
- (پیاز آدھا کپ (تلی ہوئی
- ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
- (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی
- ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
- نمک ایک چائے کا چمچ
- (دھنیا ڈیڑھ چائے کا چمچ (پسا ہوا
- دہی ایک کپ
- دودھ آدھا کپ
- قصوری میتھی دو چائے کے چمچ
ترکیب
- پالک کو صاف کرکے ابال لیں۔
- اب پالک کو ہری مرچ، ٹماٹر اور میتھی کے ساتھ بلینڈ کرکے رکھ لیں۔
- پھر تیل گرم کرکے اس میں تلی پیاز، ادرک لہسن کا پیسٹ، پسی لال مرچ، ہلدی، پسا دھنیا، نمک اور بکرے کا گوشت ڈال کر دس منٹ کے لیے فرائی کریں۔
- اب اس میں دہی شامل کرکے اچھی طرح فرائی کر لیں۔
- اس کے بعد ڈیڑھ کپ پانی ڈال کر ڈھکیں اور پکالیں، یہاں تک کہ گوشت تقریباً پک جائے۔
- اب بلینڈ کیا ہوا پالک کا مکسچر شامل کرکے ڈھکیں اور پکالیں، یہاں تک کہ تیل اوپر آجائے۔
- آخر میں دودھ اور قصوری میتھی ڈال کر فرائی کریں اور نکال لیں۔