Search

چکن سگار

Home » Recipes » Urdu Recipes » چکن سگار
Chicken Cigar

اجزا

  • چکن کا قیمہ تین سو گرام
  • ہری پیاز ایک عدد
  • (انڈا ایک عدد (پھینٹا ہوا
  • پارسلے ایک چوتھائی گٹھی
  • (کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  • نمک حسب ذائقہ
  • ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  • (دار چینی آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  • کشمش پچیس گرام
  • (پیاز ایک عدد ﴿درمیانی
  • (مانڈہ آدھا کلو ﴿ثابت
  • میدہ آدھا کھانے کا چمچ
  • زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچ

ترکیب

 

  • پہلے چوپر میں چکن کا قیمہ، ہری پیاز، آدھا انڈا، پارسلے، نمک، کالی مرچ، ادرک کا پیسٹ، دار چینی، کشمش اور پیاز شامل کرکے خوب اچھی طرح پیس لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔
  • اب مانڈہ کی چار بائی چھ کی لمبی چوڑی پٹیاں کاٹ لیں۔
  • پھر باقی آدھے انڈے میں میدہ شامل کرکے تھوڑے سے پانی کے ساتھ پیسٹ تیار کرلیں۔
  • اب پٹیوں کے ایک طرف چکن کا قیمہ رکھیں اور اس کو ایک یا دو انچ فولڈ کرنے کے بعد دونوں سائیڈوں کے کنارے فولڈ کرلیں۔
  • اس کے بعد آخری کنارے پر میدے والا مکسچر لگا مکمل فولڈ کرلیں۔
  • اب اوون ٹرے کو ہلکا سا چکنا کرکے یہ سارے سگار اس پر رکھتے جائیں۔
  • آخر میں زیتون کے تیل کو برش کریں اور اوون میں ایک سو نوے ڈگری پر اسے بارہ سے پندرہ منٹ تک بیک کرلیں۔
  • سنہرا رنگ آنے پر نکال کر ٹومیٹو کیچپ یا کسی بھی سوس کے ساتھ سرو کریں۔

 

You May Like

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography

Chicken Roast

چکن روسٹ

اجزا   چکن ایک عدد ﴿کھال والی ووسٹر ساس چار