Search

چکن سموسہ

Home » Recipes » Urdu Recipes » چکن سموسہ
Chicken Samosa

اجزا

  • چکن کا قیمہ ایک کلو
  • ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • ہری مرچ حسب ضرورت
  • (کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
  • نمک حسب ذائقہ
  • تیل فرائی کے لیے
  • (پیاز پانچ سے چھ عدد (بڑی اور کٹی ہوئی
  • (ہرا دھنیا ایک کپ (کٹا ہوا
  • (پودینہ ایک کپ (کٹا ہوا
  • (گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ (پسا ہوا
  • سموسہ پٹی فلنگ کے لیے

ترکیب

 

  • برتن میں چکن کا قیمہ، ادرک کا پیسٹ، لہسن کا پیسٹ، ہری مرچ، کُٹی کالی مرچ اور نمک ڈال کر پکالیں۔
  • قیمہ گل جائے تو چولہے سے ہٹا کر الگ رکھ دیں۔
  • الگ سے سوس پین میں تھوڑا سا تیل گرم کریں، پھر پیاز ڈال کر فرائی کر لیں۔
  • پیاز کا رنگ تبدیل ہونے لگے تو اس میں اُبلا ہوا قیمہ، ہری مرچ، ہرا دھنیا، پودینہ اور پسا گرم مصالحہ ڈال کر مکس کر لیں۔
  • اب تیار فلنگ کو چولہے سے اُتار لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔
  • اب سموسہ پٹی میں تھوڑا سا فلنگ کا آمیزہ بھر کے سموسے تیار کریں اور پھر گرم تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں۔

 

You May Like

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography