اجزا
- چکن ایک عدد ﴿کھال والی
- ووسٹر ساس چار کھانے کے چمچ
- ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
- لیموں دو عدد
- پیاز ایک عدد
- ہرا پیاز ایک عدد ﴿پتے کاٹ لیں﴾
- ادرک ایک ٹکڑا ﴿درمیانہ سائز﴾
- لہسن تین سے چار جوے
- دار چینی پائوڈر آدھا چائے کا چمچ
- کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
- سفید مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
- نمک حسب ذائقہ
- تیل حسب ضرورت
ترکیب
- ووسٹر ساس، ادرک، لہسن، لیموں کا جوس، دار چینی پائوڈر، کالی مرچ، سفید مرچ اور نمک ایک پیالے میں ڈال کر آمیزہ تیار کر لیں۔
- یہ آمیزہ چکن پر اچھی طرح سے اندر اور باہر ہاتھ سے مل دیں۔
- اس کے بعد ہرا پیاز، عام پیاز، ادرک ﴿ایک درمیانی ٹکڑا﴾ اور لہسن کے چار جوے یہ سب باریک کر کے چکن کے اندر بھر دیں۔
- اس کے بعد تھوڑا تیل چکن پر مل دیں اور اس چکن کو سلور فوائل میں لپیٹ کر اُوون میں رکھ دیں اور اوون کا درجہ حرارت ایک سو اسی سینٹی گریڈ ہونا چاہیے۔
- چالیس سے پینتالیس منٹ کے بعد آپ کا چکن روسٹ تیار ہے۔
- یہ چکن چائنیز اسٹائل کی مقبول تین چکن ہے۔
- سلاد کے پتوں پر کٹے ہوئے لیموں، کھیرے اور ٹماٹر سجا کر رائتے یا چلی ساس کے ساتھ پیش کریں۔
- شیف ذاکر ٹپ:آمیزہ لگانے سے پہلے چکن کو آدھا گھنٹہ فریج میں رکھ دیں تو جلد ہی پک جائے گی۔