اجزا
- (چکن تین سو گرام (بون لیس
- (انڈے دو عدد (اُبلے ہوئے
- بند گوبھی ایک کپ
- گاجر ایک کپ
- ہری پیاز ایک کپ
- شملہ مرچ ایک کپ
- لہسن دو چائے کے چمچ
- (لال مرچ دو چائے کے چمچ (پسی ہوئی
- (زیرہ دو چائے کے چمچ (بھنا ہوا
- چلی سوس ایک کھانے کا چمچ
- تیل چار کھانے کے چمچ
- کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
- چائنیز سالٹ آدھا چائے کا چمچ
- نمک آدھا چائے کا چمچ
- چاٹ مصالحہ دو چائے کے چمچ
- رول پٹیاں حسب ضرورت
ترکیب
- پہلے بند گوبھی، گاجر، ہری پیاز اور شملہ مرچ کو باریک کاٹ لیں۔
- اب چکن پر لہسن، پسی لال مرچ، بھنا زیرہ اور چلی سوس لگا کر دس منٹ کے لیے میری نیٹ کر لیں۔
- پھر اسے گرم تیل میں فرائی کرکے تیز آنچ پر بھونیں۔
- جب اس کا پانی خشک ہو جائے تو نکال کر ریشہ ریشہ کریں اور کڑاہی میں ڈال کر کٹی سبزیاں شامل کریں اور تیز آنچ پر فرائی کر لیں۔
- اس کے بعد اسے نکال کر کالی مرچ، جائینز سالٹ، نمک، چاٹ مصالحہ اور انڈے ڈال کر مکس کریں۔
- آخر میں اسے ایک ایک رول پٹی میں ڈال کرلئی سے بند کرکے گرم تیل میں فرائی کر لیں اور سرو کریں۔