اجزا
- چکن آدھا کلو
- پیاز دو عدد
- گھی آدھا کپ
- ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
- آلو آدھا کلو
- چھوٹی الائچی پانچ سے چھ عدد
- بڑی الائچی تین عدد
- (دار چینی دو ٹکڑے ﴿درمیانے
- لونگ آدھا چائے کا چمچ
- (کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ ﴿ثابت
- تیز پتے دو عدد
- دہی ایک پاؤ
- پانی دو کپ
- (لال مرچ دو کھانے کے چمچ ﴿پسی ہوئی
- (دھنیا ایک کھانے کا چمچ ﴿پسا ہوا
- نمک حسب ذائقہ
- کیوڑا ایک کھانے کا چمچ
- (جائفل جاوتری آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
ترکیب
- پہلے پیاز کو باریک سلائس کرکے گھی میں گولڈن فرائی کرلیں اور ایک طرف رکھ دیں۔
- اب اسی گھی میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے فرائی کریں۔
- جب تھوڑا سا سنہری ہو جائے تو آلو، چکن، چھوٹی الائچی، بڑی الائچی، دار چینی، لونگ، ثابت کالی مرچ اور تیز پتے شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک بھونیں۔
- پھر اس میں دہی، پانی، لال مرچ، دھنیا اور نمک شامل کرکے ڈھک دیں اور اتنا پکائیں کہ آلو اور چکن گل جائیں۔
- پھر اس میں فرائی کی ہوئی پیاز کو چورا کرکے شامل کریں۔
- ساتھ میں کیوڑا اور جائفل جاوتری شامل کرکے مکس کریں اور ایک سے دو منٹ کا دَم دیں۔
- مزے دار چکن آلو قورمہ تیار ہے۔